شام کے شمال مشرقی علاقے میں واقع مہاجرین کے ایک کیمپ میں آگ لگنے سے ایک بچہ سمیت چار ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ثنا نے یہ اطلاع دی ہے۔
شامی سرکاری نیوز ایجنسی ثنا نے بتایا کہ یہ آگ الہول مہاجر کیمپ میں لگی جو شمال مشرقی صوبہ حسکہ میں شامی ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) کی کرد ملیشیا کے زیر انتظام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک، تین زخمی
رپورٹ کے مطابق، زخمیوں کو حسکہ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ہزاروں افراد الہول کیمپ میں رہائش پذیر ہیں جن میں سے بیشتر باغی شدت پسندوں کے کنبے سے ہیں جن میں داعش سے وابستہ افراد بھی شامل ہیں۔