ETV Bharat / international

بیروت کے ایک گاؤں میں کرسمس کی دھوم

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 12:55 PM IST

بیروت میں ایک کرسمس گاؤں قائم کیا گیا تھا جس میں یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ 4 اگست کو ہونے والے دھماکے کے بعد سانٹا، روشن لائٹس اور مجموعی طور پر تہوار کا ماحول لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائے گا۔

کرسمس
کرسمس

چار اگست 2020 کو بیروت میں دھماکے کے مقام سے کچھ میل دور ایک کرسمس گاوں قائم کیا گیا ہے۔ اس گاؤں کو پوری طرح سے لائٹوں سے سجایا گیا ہے۔ منتظمین امید کر رہے ہیں کہ سانٹا کے ساتھ لوگوں کا تصاویر کھنچوانا ان کے چہروں پر مسکراہٹ لائے گا۔

اس کرسمس ولیج کا قیام عمل میں لانے کا مقصد دھماکے سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا اور ایک ہزار کے قریب تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو کرنا ہے۔

گاوں کرسمس کی دھوم میں

یکجہتی ٹیم سے تعلق رکھنے والی ہیم بوستانی کا کہنا ہے کہ 'لوگ مایوسی کی حالت میں ہیں لہذا ہم نے یہ کرسمس ولیج قائم کیا تاکہ انہیں یقین دلایا جا سکے کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو ان کے ساتھ کرسمس منانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں'۔

لبنان اس وقت ایک بے مثال معاشی بحران کی زد میں ہے، ملک کی کرنسی 80 فیصد تک نیچے گر چکی ہے جس سے مقامی لوگ معاشی بحران کا شکار ہو رہے ہیں۔ غربت اور بے روزگاری عروج پر ہے اور کورونا وائرس سے حالات مزید ابتر ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کا 145 واں یوم پیدائش

واضح رہے کہ بیروت کی بندرگاہ میں 4 اگست کو مہلک دھماکہ ہوا جو اس سال دنیا کا سب سے تباہ کن واقعہ ہے۔

لبنان تقریباً 70 لاکھ آبادی پر مشتمل ملک ہے، یہاں مشرق وسطیٰ میں عیسائیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور عام طور پر پورے ملک میں کرسمس منایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.