ETV Bharat / international

جدہ بندرگاہ پر آئل ٹینکر سے نامعلوم چیز کے ٹکرانے سے دھماکہ

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 6:51 PM IST

جہاز کمپنی ہفنیا کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر سے نامعلوم چیز ٹکرا گئی جس سے آگ لگ گئی اور دھماکہ ہوا۔

external source causes oil tanker blast off saudi arabia
جدہ بندرگاہ پر آئل ٹینکر سے نامعلوم چیز کے ٹکرانے سے دھماکہ

سعودی عرب کے شہر جدہ کے بندرگاہ پر آئل ٹینکر سے کوئی نامعلوم چیز ٹکرا گئی، جس سے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جو دھماکے کا سبب بنا۔

اس واقعے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے شپنگ کمپنی ہفنیا نے بتایا کہ اس کے آئل ٹینکر بی ڈبلیو میں دھماکہ ہوا، اس وقت جہاز سعودی عرب کے جدہ پورٹ پر تھا جس سے آئل کی رفلنگ ہو رہی تھی۔

ایک بیان میں ہفنیا نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ کے بندرگاہ پر آئل ٹینکر سے تیل خالی کرتے وقت نامعلوم چیز نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک دھماکہ ہوا اور اس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا میں اغوا شدہ طلبا کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز

کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاز پر موجود عملے کے ارکان نے آگ پر قابو پالیا ہے اور اس آتشزدگی میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاز کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ہفنیا نے کہا کہ 'یہ ممکن ہے کہ آئل ٹینکر سے کچھ تیل باہر آیا ہو، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور فی الحال آلات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جہاز میں تیل کی سطح پہلے کی طرح ہی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.