افغانستان کے کپیسا صوبہ کے السائی ضلع میں ہوئے دھماکے میں کم سے کم تین لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔
طلوع نیوز کے مطابق کپیسا پولس کے ترجمان عبدالشائق شورش نے ہفتہ کو بتایا کہ کپیسا تھانہ کے السائی ضلع میں جمعہ کو ہوئے دھماکے میں تین لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں دو سلامتی فورس کے جوان بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ السائی بازار میں زبردست دھماکہ ہوا ۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔