ETV Bharat / international

بیروت دھماکہ: مزید تین سینئر افسران گرفتار

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لبنانی اٹارنی جنرل جج غسان الخوری نے آج تین افسران کو گرفتار کیا-

explosion at beirut port, three more senior officers arrested
بیروت بندرگاہ پردھماکہ، مزید تین سینئر افسران گرفتار
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 11:18 AM IST

لبنان میں بیروت بندرگاہ پر ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے سلسلے میں مزید تین سینئرافسران کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لبنانی اٹارنی جنرل جج غسان الخوری نے ہفتے کے روز ان افسران کو گرفتار کیا۔

گرفتار اہلکاروں میں محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل بدری دہر، سابق کسٹم ڈائرکٹر شفیق مرحی اور بیروت پورٹ کے ڈائرکٹر جنرل حسن کوریتیم شامل ہیں۔

ان افسران کو منگل کے روز بیروت کے جہاز پر دو بڑے دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کی شام چھ بج کر 10 منٹ پر بیروت بندرگاہ پر دو خوفناک بم دھماکوں میں تقریبا دو سو افراد ہلاک اور چار ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

اس دھماکے کی وجہ سے 5000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لبنانی عہدیداروں نے کہا ہے کہ بندرگاہ پر یہ خوفناک دھماکہ 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ کی وجہ سے ہوا تھا جو غیر محفوظ طریقے سے بندرگاہ کے ایک گودام میں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے تکنیکی ماہرین نے جمعرات کے روز بیروت میں تباہ شدہ پورٹ کمپلیکس کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے لبنانی سیول ڈیفنس کے ساتھ مل کر بیروت میں ہوئے دھماکے سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.