ETV Bharat / international

اسرائیل اور فلسطین میں فائرنگ کا تبادلہ

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 11:52 AM IST

یروشلم میں حالیہ دنوں میں تصادم میں اضافہ ہوا ہے، جو طویل عرصے سے اسرائیل اور فلسطین تنازع کا ایک مرکز رہا ہے۔

Gaza-Israel fire exchange
Gaza-Israel fire exchange

اسرائیل اور فلسطین کے مابین ہفتے کے روز فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی عسکریت پسندوں نے کم از کم 30 راکٹ فائر کیے جبکہ اسرائیل نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے راکٹ فائر کیے۔

یروشلم میں حالیہ دنوں میں تصادم میں اضافہ ہوا ہے، جو طویل عرصے سے اسرائیل اور فلسطین تنازع کا ایک مرکز رہا ہے۔ یروشلم یہودیوں، عیسائیوں اور مسلمانوں تینوں کے لئے مقدس مانا جاتا ہے۔

جمعہ کے روز اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ فلسطینی لوگوں کے ذریعہ رمضان میں عائد پابندی کے خلاف احتجاج اور عرب مخالف یہودیوں کے مارچ کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران 40 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یروشلم میں پیش آنے والے واقعات کے بعد غزہ میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ حماس کے مسلح ونگ نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ اس کے صبر کا امتحان نہ لیں۔ اس دوران عسکریت پسندوں نے جمعہ کے روز سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ فائر کرنا شروع کردیا جو ہفتے کی صبح تک جاری رہے۔ اس دوران اسرائیل نے بھی حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.