ETV Bharat / international

معزول مصری صدر محمد مرسی کا انتقال - عرب سپرنگ

مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سابق معزول صدر محمد مرسی ایک مقدمے کی کارروائی کے دوران عدالت میں ہی انتقال کر گئے۔

سابق مصری صدر کا انتقال
author img

By

Published : Jun 17, 2019, 11:26 PM IST

Updated : Jun 17, 2019, 11:53 PM IST

اطلاعات کے مطابق وہ کورٹ میں پیشی کے بعد بیہوش ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 67 برس تھی۔

مشرق وسطیٰ میں عرب سپرنگ کے نام سے چلنے والی تبدیلی کی لہر کے بعد محمد مرسی 2012 میں صدر منتخب ہوئے تھے لیکن فوج نے ایک برس بعد ان کی حکومت کا خاتمہ کر کے انھیں جیل بھیج دیا تھا۔

اقتدار سے علیحدہ کیے جانے کے محمد مرسی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے 2011 میں اسلامی شدت پسندوں کو جیل سے فرار ہونے میں مدد کی جس پر انہیں سزائے موت دینے کا حکم جاری کیا گیا جسے ملک کی اعلی ترین عدالت نے ختم کر کے ان پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا۔

محمد مرسی کے خلاف دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی جماعت حماس کے ساتھ رابطے کے حوالے سے ایک جاسوسی کے مقدمے کی کارروائی جاری تھی۔

محمد مرسی کون تھے؟

محمد مرسی 1951 میں ضلع شرقیا کے گاؤں ال ادوا میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے قاہرہ یونیورسٹی سے انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکہ سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔

اخوان المسلیمن نے2012 میں اپنے پسندیدہ امیدوار کے صدارتی امیدوار کی دوڑ چھوڑنے پر مجبور کیے جانے کے بعد محمد مرسی کو اپنا صدارتی امیدوار منتخب کیا۔ انتخاب میں کامیابی کے محمد مرسی نے تمام مصری عوام کا صدر بننے کے عزم کا اظہار کیا۔ البتہ ان کے نقادوں کا الزام تھا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام رہے اور انھوں نے اسلام پسندوں کو سیاسی منظر نامے پر چھا جانے کے مواقع فراہم کرانے کے علاوہ ملکی معیشت کو اچھی طرح چلانے میں ناکام رہے۔

محمد مرسی کے اقتدار کے ایک سال کے مکمل ہونے پر لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ۔

مصر کی فوج نے 30 جون 2013 میں محمد مرسی کو برطرف کر کے انھیں جیل میں بند کر دیا۔

Last Updated : Jun 17, 2019, 11:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.