ETV Bharat / international

مصر نے قطر کے لیے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 10:02 PM IST

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اعلامیے کی روشنی میں آج مصر نے قطری جہاز کو مصر آنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

egypt reopens airspace to qatar
مصر نے قطر کے لیے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی

مصر نے قطری پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہے اور دونوں ممالک کے مابین پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

الاحرام سرکاری اخبار کے مطابق، مصر کے پروازوں پر پابندی کے خاتمے سے قطری پروازوں کو مصری فضائی حدود عبور کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب کے تاریخی شہر العلاء میں منظور کیے جانے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اعلامیے کی روشنی میں آج مصر نے قطری جہاز کو مصر آنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، آئندہ چند دنوں کے دوران قطر اور مصر کے سفارتی اور سیکیورٹی حکام کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، آنے والے چند ہفتوں کے دوران قطر، مصر میں متعدد اقتصادی منصوبے شروع کرنے جا رہا ہے۔ ان منصوبوں کو مکمل کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ ان اقتصادی منصوبوں میں سرفہرست ’دیار کمپنی‘ کو مصر میں ’سیٹی جیٹ‘ تعمیراتی منصوبہ مکمل کرنے کی منظوری شامل ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کے ساتھ سفارتی، سفری اور تجارتی تعلقات ختم کر دیے تھے۔ ان ممالک نے قطر کے ساتھ فضائی حدود کے علاوہ زمینی اور سمندری سرحدیں بھی بند کر دی تھیں۔ قطر پر شدت پسندوں کی حمایت کرنے کا الزام تھا۔

قطر نے ہمیشہ ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزیاں بند کرے: یورپی یونین

منجمد ایرانی اثاثوں کو فوری جاری کرنے کی اپیل

مصر کے حالیہ اعلان کے بعد قطر سے آنے والی پروازوں کو مصر کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ دونوں ممالک کی قومی پروازیں اپنے اپنے فلائٹ شیڈول منظوری کے لیے متعلقہ اداروں کو جمع کروائیں گی۔

قاہرہ کی وزارت ہوا بازی کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی بحالی کے بعد تجارتی سامان کی آمد ورفت کا بھی آغاز ہو جائے گا۔

مصر اور اس کے اتحادی ممالک نے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کے الزام کی بنیاد پر قطر کے ساتھ تجارت پر عارضی پابندی عائد کی ہوئی تھی۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر کے ساتھ اپنی فضائی رابطے پہلے ہی بحال کر دیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.