ETV Bharat / international

مصر میں کیفے اور ریستوراں وغیرہ کھول دیے گئے - مصر

صدر عبد الفتاح السیسی کی حکومت اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ وائرس کے سبب نقصان پہنچنے والی ملک کی معیشت کو ترقی دی جا سکے۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 5:17 PM IST

مصر نے ہفتے کے روز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لگائی گئی بہت سی پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔ خاص طور پر کیفے اور ریستوراں وغیرہ کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ویڈیو

مارچ کے وسط سے بند کیے گئے کافی شاپز کو دارالحکومت قاہرہ میں دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم مصطفٰی کمال مدبولی نے کاروبار کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے، لیکن صرف 25 فیصد بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔

محدود پیمانے پر مساجد اور گرجا گھروں کے کھولے جانے کے ساتھ ہی کلبز، جم خانے اور تھیٹرز کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ملک کے بہت سے تاجروں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

صدر عبد الفتاح السیسی کی حکومت اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ وائرس کے سبب نقصان پہنچنے والی ملک کی معیشت کو ترقی دی جا سکے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مصر کے لئے 5.2 بلین ڈالر کے مزید قرضے کی منظوری دی ہے۔

مصر کی وزارت صحت نے بتایا کہ اب تک ملک میں 62 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 2 ہزار 620 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.