مصر کے ذرائع کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر غیرملکی سیاح ہیں، جبکہ ان میں جنوبی افریقہ کے شہری بھی شامل ہیں۔
بم دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں، جس میں بس کے شیشے اور گیٹ پوری طرح برباد نظر آرہے ہیں۔
ایک عینی شاہد محمد المنوح نے بتایا کہ اسنے بم پھٹنے کی آواز سنی ہے۔
مصری وزیر سیاحت رانیہ ائے امشت کے مطابق بس میں 28 مسافرین سفر کر رہے تھے۔
دھماکے کی وجہ سے بس کے قریب ایک کار بھی شدید طور پر متاثر ہو گئی ہے۔
جیزہ میں اہرامِ مصر کے نزدیک دسمبر میں بھی سیاحوں کی ایک بس کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تین ویت نامی سیاح اور ان کا مصری گائیڈ ہلاک اور دس افراد زخمی ہوگئے تھے۔