کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا کے سبب اس بار کرسمس کے موقع پر عقیدت مندوں اور سیاحوں کو فلسطینی شہر بیت المقدس جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وفا نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بیت المقدس کے میئر انٹن سلمان کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
مسٹر سلمان نے کہا کہ ’اس بار بیت المقدس میں کوی غیر ملکی سیاح اور عقیدت مند کرسمس کی چھٹیاں نہیں منائیں گا، جبکہ گذشتہ برس کے مقابلہ کرسمس کے موقع پر اس بار مقامی لوگوں کو بھی محدود تعداد میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی‘۔ انہوں نے کہا کہ اس بار صرف مذہبی تقاریب ہی منعقد کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں سیاسی بحران، دو برس میں چوتھی مرتبہ انتخابات کا اعلان
امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، غزہ پٹی اور مغربی کنارے سمیت فلسطین میں کورونا وائرس (کووڈ 19) انفیکشن کے 127000 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد کی اس کے سبب موت ہوچکی ہیں۔