ETV Bharat / international

دبئی: روزے کے اوقات میں صارفین کو کھانا دینے کی اجازت

رمضان کے دوران متحدہ عرب امارات میں ریستورانوں کے لئے ضابطے تبدیل کئے گئے ہیں۔

Dubai
Dubai
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 7:56 PM IST

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی میں رمضان المبارک میں ریستورانوں کے لیے قواعد وضوابط میں تبدیلی کی گئی ہے اور انہیں روزے کے اوقات کے دوران بھی صارفین کو کھانے مہیّا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے محکمہ اقتصادی ترقی (دبئی اکانومی) نے اتوار کو ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ اس سال ریستورانوں کی اسکریننگ نہیں کی جائے گی اور روزے کے اوقات کے دوران انہیں صارفین کو کھانا دینے کے لیے کسی پیشگی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

گذشتہ برسوں میں صرف پرمٹ رکھنے والے ریستوران ہی روزے کے اوقات میں صارفین کو کھانا دے سکتے تھے۔ دبئی میں ریستورانوں کے لیے ان نئے قواعد وضوابط کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اس سال بھی رمضان میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی اجتماعات پر پابندی عاید کردی ہے۔

اجتماعی افطار پر پابندی ہوگی اور صرف ایک ہی خاندان کے افراد مل کر اکٹھے افطار کرسکیں گے۔ مساجد کے باہر افطار خیمے لگانے یا کسی جگہ افطار کے لیے جمع ہونے والے افراد کو کھانے دینے پر بھی پابندی ہوگی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.