متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے ابو ظہبی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سعودی فوجی اتحاد Saudi-led coalition کے ذریعے یمن میں باغیوں پر بمباری Rebels bombed in Yemen میں تیزی لائی گئی ہے۔ اس دوران اتحادی افواج کے حملے میں جیل کو نقصان پہنچا، جس سے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کی حوثی باغیوں کے مضبوط شہر صعدہ پر بمباری کے نتیجے میں جیل کو نقصان پہنچا ہے۔ اس میں 3 بچوں سمیت 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 138 زخمی ہیں۔
سعودی اتحاد نے یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر بمباری کرکے کمیونیکیشن مرکز تباہ کردیا جسکے بعد یمن بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: IS Attack on Kurdish Prison in Syria: شام میں کردش جیل پر آئی ایس کا حملہ، متعدد قیدی فرار
اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب سلامتی کونسل نے باغیوں کے ابوظہبی پر حملے کی مذمت بھی کی ہے۔
یواین آئی