ETV Bharat / international

ترکی: تین ماہ بعد کورونا کے 25 ہزار سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 3:11 PM IST

جولائی کے آغاز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں پانچ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

covid 19 cases in turkey
covid 19 cases in turkey

ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26،822 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو 4 مئی کے بعد وائرس کے کیسز کا ایک دن کا سب سے بڑا اعداد و شمار ہے۔

ملک کی وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ جولائی کے آغاز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں پانچ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ 16 اپریل کو ترکی میں ریکارڈ 63،082 کیسز رپورٹ ہوئے اور اس کے بعد متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد بتدریج کم ہوتی گئی۔

جون اور جولائی کے پہلے نصف میں یومیہ کیسز 5000-7،000 پر مستحکم رہاتھا ، لیکن جولائی کے وسط سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ آج 2،62،048 ٹسٹ کئے گئے اور کووڈ 19 کے 26،822 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور 122 افراد کی موت ہو گئی۔

ترکی نے جنوری میں چینی کمپنی سینوواک بایوٹیک کی کورونا ویکسین کے ساتھ ملک میں حفاظتی ٹیکے لگانے کا آغاز کیا تھا۔ فائزر/بایو ٹیک ویکسین بھی مارچ سے استعمال ہوئی۔ اپریل کے آخر میں ترکی نے روس کے اسپوتنک- وی کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Fire in Turkey: ترکی کے چھ صوبوں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات، 4 افراد ہلاک

ترکی کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں چار اعشاریہ ایک کروڑ سے زائد شہریوں کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی اور دو اعشاریہ سات کروڑ سے زائد افراد کو دونوں ڈوز دیئے جاچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.