ترکی میں کورونا وائرس کے 919 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس سے متاثرین کی کل تعداد 227019 ہوگئی ہے۔ وزیر صحت فخر الدين قوجة نے اس کی اطلاع دی۔
کوکا نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اس وائرس سے اب تک 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس سے مرنے والون کی تعداد بڑھ کر 5630 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی اہلکاروں نے اس دوران 45283 ٹسٹ کئے ہیں اور اب تک کل 4617971 ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔
کوکا نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 982 مریض صحت مند ہوئے ہیں اور اب تک صحت مند ہونے والوں مریضوں کی تعداد 210469 ہوگئی ہے۔ ابھی 1263 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ ترکی میں کورونا کا پہلا معاملہ گزشتہ 11 مارچ کو سامنے آیا تھا۔