ETV Bharat / international

ایران میں کورونا بے قابو، ہر 2 منٹ بعد ایک شخص کی موت - گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 40،808 نئے کیسز

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ہر 2 منٹ کے بعد ایک شخص کورونا سے ہلاک ہورہا ہے۔

ایران میں کورونا بے قابو، ہر 2 منٹ بعد ایک شخص کی وائرس سے ہلاکت

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 2:23 PM IST

تہران: ایران میں عالمی وبا کورونا وبا ایک بار پھر بے قابو ہوتی نظر آرہی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ملک میں ہر 2 منٹ کے بعد ایک شخص کورونا سے ہلاک ہورہا ہے اور ایک دن میں 588 اموات کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا ہے۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور کئی شہروں کے اسپتالوں میں نئے مریضوں کے لیے بستر ختم ہوچکے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سست ویکسینیشن پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ 8 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں اب تک صرف 4 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔

ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے کل اموات 94،603 تک پہنچ گئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 40،808 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

طالبان کا افغانستان کے چار صوبوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران میں ہر 2 سیکنڈمیں ایک شخص کورونا سے متاثر ہورہا ہے اور تقریباً ہر 2 منٹ میں ایک شخص کورونا وائرس سے ہلاک ہورہا ہے۔ اگر اس کا موازنہ گزشتہ مہینے سے کیا جائے تو اس وقت تقریباً 3منٹ میں کورونا سے ایک ہلاکت رپورٹ ہو رہی تھی۔

واضح رہے جنوری میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی اور برطانوی ساختہ ویکسین کی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ناقابل اعتماد ہیں اور کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں۔

ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی 'جنہوں نے اتوار کے روز ایرانی ساختہ ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی تھی' نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسینیشن کو تیز کریں اور وبائی امراض کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.