وزارت صحت کے مطابق کُل متاثرہ معاملوں میں 25191 فعال معاملے ہیں جبکہ 429 لوگوں کی حالت نازک ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں میں یہاں 3531 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور اب تک 54553 لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔سعودی عرب میں کورونا سے جمعرات کو 16 اور اموات ہوئی ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 441 ہوگئی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ اب تک 770696 ٹیسٹ کرائے جا چکے ہیں۔سعودی عرب اور چین اس وبا سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کر رہے ہیں۔ گزشتہ فروری میں سعودی عرب نے چین کو مدد کی تجویز دی تھی۔