ETV Bharat / international

افغانستان کے صوبہ قندھار میں کار بم حملہ - قندھار میں افغان نیشنل آرمی

اٹل کور کے ترجمان خواجہ یحییٰ علوی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ ضلع میوند میں ہوا۔ ان کے بقول بارود سے بھری کار کا مقصد افغان نیشنل آرمی اڈے کو نشانہ بنانا تھا، لیکن موقع پر موجود فوجیوں کی فائرنگ کے سبب کار پھٹ گئی۔

افغانستان کے صوبہ قندھار میں کار بم حملہ

author img

By

Published : Oct 4, 2020, 12:17 PM IST

افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں افغان نیشنل آرمی کے فوجی اڈے پر کار بم سے حملہ ہوا۔ فوج کے ترجمان نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔

دراصل 205 ویں اٹل کور کے ترجمان خواجہ یحییٰ علوی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'یہ دھماکہ ضلع میوند میں ہوا۔ ان کے بقول بارود سے بھری کار کا مقصد افغان نیشنل آرمی اڈے کو نشانہ بنانا تھا، لیکن موقع پر موجود فوجیوں کی فائرنگ کے سبب کار پھٹ گئی۔ یہ واقعہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے پیش آیا۔'

فوج کے ترجمان نے بتایا کہ 'اس واقعے میں فوج کا کوئی جوان زخمی نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں درجنوں حوثی باغی ہلاک

تاہم ذرائع کے مطابق 'اس دھماکے میں پانچ فوجی ہلاک اور تین فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ کسی دہشت گرد گروہ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.