شام کے سنی مفتی عدنان العافیونی جو شیعہ حکمران بشار الاسد کے قریبی تھے۔ دارالحکومت کے باہر بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
چار سال قبل حکومت اور باغیوں کے مابین ہونے والے معاہدے میں مفتی عدنان نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
شامی عرب خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ شام کے ایک ممتاز عالم دین کو جو دمشق خطے کے انچارج تھے، آج اس وقت ہلاک کر دیا گیا جب ان کی کار میں نصب بم دارالحکومت کے باہر پھٹا۔
صوبہ دمشق کے سنی مسلم مفتی عدنان العافیونی کو صدر بشارالاسد کا قریبی سمجھا جاتا تھا جو شیعہ اسلام کے علویوں کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔
شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی جنگ کے مانیٹر نے کہا کہ 66 سالہ عالم دین نے ملک کی نو سالہ جنگ کے دوران دارالحکومت کے مضافات میں باغی عسکریت پسندوں کے ساتھ مفاہمت کے معاہدے تک پہنچنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
صنعا نے وزارت مذہبی امور کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت کے شمال مغرب میں واقع شہر قدسیہ میں گاڑی میں نصب بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں یہ ہلاکت وقوع پذیر ہوئی۔ دیگر اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وہ سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے ہلاک ہوئے۔