ETV Bharat / international

بیروت میں خوفناک دھماکے، 78 افراد ہلاک - blast in beirut

دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ بچاؤ اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔

Beirut
Beirut
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 10:59 AM IST

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بندرگاہ پر منگل کی شام ہوئے ایک زبردست دھماکے میں کم از کم 78 افراد ہلاک ہوئے اور 4000 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

بیروت کے جہاز پر ہوئے اس خوفناک دھماکے میں 78 افراد ہلاک ہو گئے اور 4000 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔

بیروت میں خوفناک دھماکہ، 78 افراد ہلاک

بچاؤ اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے طبی آلات سمیت دوائیں بیروت کے لئے روانہ کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ سمیت مختلف ممالک نے لبنان کو امداد کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ ملک میں راحت رسانی کا کام ہو سکے۔

لبنان کے وزیر داخلہ محمد فہمی نے کہا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دھماکہ کوئی حملہ تھا یا بیروت بندر گاہ پر دھماکہ خیز مواد کے ذخیرہ کے مقام کی وجہ سے ہوا۔ بیروت کی بندر گاہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں بڑی مقدار میں دھماکہ مواد ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

لبنان کے وزیر اعظم حسن دیاب نے منگل کے روز قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ بیروت دھماکے کے لئے جو لوگ بھی ذمہ دار ہیں انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

حسن دیاب نے کہا کہ 'آج جو کچھ بھی ہوا اس کے لئے سزا دی جائے گی اور اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.