ETV Bharat / international

Drone Attack: سعودی عرب میں ایئرپورٹ پر ڈرون حملے - ابھا ایئرپورٹ پر ڈرون سے حملہ

حوثی بارہا سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے اہداف پر ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔ سعودی علاقہ گزشتہ کئی مہینوں سے حوثی باغیوں کا نشانہ بنا ہوا ہے، سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان اندرونی تنازعات جاری ہیں۔ ریاض 2015 سے یمنی حکومت کی حمایت کررہا ہے، حوثیوں کے خلاف فضائی، زمینی اور سمندری کارروائیاں کررہا ہے، جو بدلے میں اکثر جوابی حملے کرتے ہیں۔

attack
attack
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 5:07 PM IST

Updated : Sep 1, 2021, 7:08 AM IST

جنوب مغربی سعودی عرب واقع ابھا ایئرپورٹ پر ڈرون سے حملہ ہوا، جس میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ابھا ایئرپورٹ پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ پہلے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

سعودی عرب میں ایئرپورٹ پر ڈرون حملے
سعودی عرب میں ایئرپورٹ پر ڈرون حملے

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سعودی اسٹیٹ ٹی وی نے بتایا کہ ڈرون حملے میں ایک طیارے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق حوثی بارہا سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے اہداف پر ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔ سعودی علاقہ گزشتہ کئی مہینوں سے حوثی باغیوں کا نشانہ بنا ہوا ہے، سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان اندرونی تنازعات جاری ہیں۔ ریاض 2015 سے یمنی حکومت کی حمایت کررہا ہے، حوثیوں کے خلاف فضائی، زمینی اور سمندری کارروائیاں کررہا ہے، جو بدلے میں اکثر جوابی حملے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت

اتوار کو لاہج صوبے میں الاناد ائیر بیس پر میزائل اور ڈرون حملے میں کم از کم 30 فوجی ہلاک ہوگئے۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے حوثی ملیشیا کی جانب سے یمن کے جنوب میں ایک بڑے فوجی اڈے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

Last Updated : Sep 1, 2021, 7:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.