ETV Bharat / international

غزہ اور اسرائیل کے مابین حملہ

author img

By

Published : Aug 26, 2019, 10:31 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:19 AM IST

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ غزہ کے شدت پسندوں نے غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیل کی طرف تین میزائلیں داغی جن میں سے ایک اسرائیل کی سرحد میں جا گری۔

غزہ اور اسرائیل کے مابین حملہ

فوج نے ایک بیان میں کہا ’’غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیل کی طرف تین میزائلیں داغی گئیں جن میں سے دو کو اسرائیلی ڈرون فضائی نظام نے ہوا میں ہی مار گرایا اور ایک ساحلی فلسطینی علاقے میں جا گری۔ میزائل حملے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور غزہ میں کسی بھی تنظیم نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے‘‘ ۔

واضح ر ہے کہ اس حملے سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ دراصل گزشتہ چند ہفتوں میں اسرائیل میں کئی فلسطینی میزائل حملے ہوئے ہیں اور اسرائیل نے بھی جوابی کارروائی میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔ حماس دہشت گردوں نے سنہ 2007 میں اینکلیو علاقے میں قبضہ کر لیا تھا جس کی وجہ سے اسرائیل نے غزہ پٹی پر ایک سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ جس کی حماس مخالفت کر رہا ہے۔

ادھر، غزہ کی جانب سے اسرائیل میں فائر کئے گئے تین میزائل کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل نے پیر کو حماس کے غزہ میں واقع ایک کیمپ پر حملہ کیا۔

اس سے پہلے اتوار کو غزہ میں عسکریت پسندوں نے غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیل کی جانب تین میزائل داغے تھے جن میں سے دو کو اسرائيلی ڈرون نے ہوا میں ہی مار گرایا اور ایک ساحلی فلسطینی انكلیو علاقے میں جا گرا۔

اسرائیلی سیکورٹی فورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’’جوابی کارروائی میں اسرائیلی طیارہ نے شمالی غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر کئی حملے کئے‘‘۔ فلسطین کی جانب سے اگرچہ ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 7:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.