بھارتی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے پیر کے روز اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) کے خصوصی آپریشن یونٹ کا دورہ کیا۔ اس دوران آرمی چیف نروانے کو انسداد دہشت گردی آپریشنز کے پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔
بھارتی فوج نے نروانے کے دورے کے بارے میں بتایا کہ انہیں آئی ڈی ایف کے ذریعہ استعمال ہونے والے اہم ہتھیاروں اور آلات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
فوج نے ٹویٹ کیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل نروانے نے اسرائیل کی دفاعی افواج میں زمینی افواج کے سربراہ میجر جنرل تامیر یادائی سے بات چیت کی اور دو طرفہ فوجی تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ نروانے کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔