افغانستان فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے حادثہ کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
طلوع نیوز نے وزارت دفاع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق منگل کی رات صوبہ میدان وردک کے ضلع جگتو میں فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ اس واقعے میں تین فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف طالبان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے ہیلی کاپٹر کو اڑا دیا۔
(یو این آئی)