ETV Bharat / international

ایئر کینیڈا نے عراق ایئر اسپیس کو نظر انداز کرکے پروازوں کا راستہ بدلا

ایران اور امریکہ کی وجہ سے مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایئر کناڈا نے عراق کے ایئر اسپیس کو نظر انداز کرکے پروازوں کا راستہ دبئی کی جانب تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

ایئر کناڈا نے عراق ایئر اسپیس کو نظر انداز کرکے پروازوں کا راستہ بدلا

author img

By

Published : Jan 9, 2020, 10:52 AM IST

کناڈا قومی ایئر سروس نے بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔

ایئر کناڈا نے بیان جاری کر کے کہا کہ ’’مغربی ایشیا میں کشیدہ حالات کو دیکھتے ہوئے تمام بین الاقوامی ہوائی جہاز کمپنیوں کی طرح ایئر کناڈا نے بھی احتیاطاً پروازوں کا راستہ دبئی کی جانب تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تازہ ترین تبدیلیاں عراق کی فضائی حدود سے متعلق ہیں جسے فی الحال ہم نظر انداز کر رہے ہیں‘‘۔

ایر لائنز نے کہا کہ وہ گزشتہ برس سے ہی عراق کےایئر اسپیس کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مغربی ایشیا کے حالات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

ایران کے اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کورپس (آئی آر جی سی ) نے امریکہ کی جانب سے گزشتہ جمعہ کو بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب راکٹ کے حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کے لئے بدھ کے روز عراق میں واقع دو امریکی ائیر بیس پر میزائل سے حملہ کیا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.