ETV Bharat / international

افغانستان: کابل کی مسجد میں دھماکہ، 4 ہلاک - etv bharat international news

جمعہ کو افغانستان کے شمالی کابل کے شکردرہ ضلع میں واقع ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے حوالے سے ٹولو نیوز یہ اطلاع دی ہے۔

author img

By

Published : May 14, 2021, 10:16 PM IST

پولیس نے کہا کہ جمعہ کی نماز کے دوران شکردرہ کے قلعۂ مراد بک علاقے میں حاجی بخشی مسجد میں یہ دھماکہ ہوا۔

سکیورٹی اہلکار نے اپنے نام ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس دھماکے میں مسجد کے امام زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بم مسجد کے اندر رکھا گیا تھا۔ ضلع کے ذرائع نے بتایا کہ اس دھماکے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اب تک کسی بھی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.