ETV Bharat / international

افغانستان کے سلامی بلے باز نجیب اللہ سڑک حادثے میں زخمی - افغانستان کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز نجیب اللہ

حادثہ اس وقت ہوا جب نجیب مشرقی ننگرہار میں گروسری کے ایک اسٹور سے سڑک عبور کررہے تھے کہ تب ہی وہ وہاں سے گزر رہی ایک کار کی زد میں آگئے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

افغانستان کے سلامی بلے باز نجیب اللہ سڑک حادثے میں زخمی

author img

By

Published : Oct 4, 2020, 1:43 PM IST

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز نجیب اللہ ترکائی ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف ایگزیکٹو ناظم زرعبدالرحیم زئی نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ 'انہیں یقین نہیں ہے کہ نجیب اس حالت میں واپس آسکیں گے یا نہیں۔'

یہ حادثہ اس وقت ہوا جب نجیب مشرقی ننگرہار میں گروسری کے ایک اسٹور سے سڑک عبور کررہے تھے کہ تب ہی وہ وہاں سے گزر رہی ایک کار کی زد میں آگئے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پڈیکل اور کوہلی کی بدولت بنگلور کی فتح

عبدالرحیم زئی نے کہا کہ 'نجیب جمعہ کے روز ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوئے تھے، اور وہ اب بھی آئی سی یو میں ہیں۔ ان کی حالت مستحکم نہیں ہے اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی چوٹ بہت سنگین ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.