افغانستان میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران طالبان کے خلاف افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورس (اے ڈی ایس ایف) کی سلسلہ وار کارروائی میں 172طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع افغان وزارت دفاع نے دی۔
افغان فوج کے مطابق ننگرہار، قندھار، فریاب، نیمروز، بدخشان اور تخار صوبوں میں اے آر ایس ایف کے ذریعے شروع کیے گئے آپریشن میں 172 طالبان ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان گروپ کا ایک کمانڈر قاری رحمت اللہ بھی شامل تھا۔
آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا اور متعدد دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امریکہ کی ثالثی میں امن کا عمل ستمبر 2020 میں شروع ہوا تھا۔ اسی دوران پچھلے کچھ مہینوں میں ملک میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔