سعودی عرب کی وزارت صحت نے پیر کو ٹویٹر پر یہ اطلاع دی ہے۔ ٹویٹ کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 48 لوگوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 1599 ہوگئی ہے اب تک ملک میں 128،000 سے زائد مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب میں 17 جون کو کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ 4،919 نئے کیس درج کئے گئے تھے۔ اس کے بعد سے انفیکشن کے نئے معاملات میں مسلسل کمی دیکھی گئی تھی، لیکن جون کے آخری ہفتے میں اس وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی عرب نے کووڈ ۔19 جیسے عالمی صحت کے بحران کے پیش نظر اس سال مقدس مکہ اور مدینہ میں حج کے لئے غیر ملکی شہریوں کی آمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔