ETV Bharat / international

مصر میں کورونا کے 703 نئے کیسز

مصر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 68 افراد کی موت کے بعد ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4188 ہوگئی ہے۔ تو وہیں کورونا کے 703 نئے کیسز رپورٹ کی گئی ہیں۔ جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 86474 ہو گئی ہے۔

مصر میں کورونا کے 703 نئے کیسز
مصر میں کورونا کے 703 نئے کیسز
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 10:55 AM IST

مصر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 68 افراد کی موت کے بعد ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4188 ہوگئی ہے۔ مصری وزارت صحت کی ترجمان خالد مجاہد نے جمعہ کے روز کہا کہ اس عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 703 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے اس کی مجموعی تعداد 86،474 ہو گئی ہے۔

مصر میں 26 مئی سے کورونا وائرس کے کم سے کم نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ مسلسل نواں دن ہے جب نئے کیسز کی تعداد ایک ہزار سے کم رہی ہے۔

دریں اثنا کورونا سے متاثرہ 611 مریضوں کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

وزارت کے مطابق ملک میں اب تک 27،302 افراد اس وبا سے مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

اہم بات یہ ہے کہ مصر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 14 فروری کو ملا تھا جب کہ وبائی امراض کی وجہ سے پہلی موت 8 مارچ کو ہوئی تھی۔

مصر میں حکومت نے آہستہ آہستہ پابندیوں کو متعدد معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ حکومت نے بین الاقوامی پروازیں بھی شروع کردیں ہیں جو یکم جولائی سے تین ماہ سے زیادہ کے لئے معطل تھیں۔

حکومت نے شرائط کے ساتھ ساتھ ریستوران ، کیفے، تھیٹر، ہوٹلوں، عجائب گھروں اور سیاحتی مقامات کو بھی کھولنے کی اجازت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.