ETV Bharat / international

مصر میں کورونا وائرس کے 698 نئے معاملے

یہ مسلسل 10 واں دن ہے جب مصر میں نئے معاملوں کی تعداد ایک ہزار سے نیچے رہی ہے۔

مصر میں کورونا وائرس کے 698 نئے معاملے
مصر میں کورونا وائرس کے 698 نئے معاملے
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 11:48 AM IST

مصر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن سے 63 لوگوں کی موت ہونے سے ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 4251 ہوگئی ہے۔

مصر کی وزارت صحت کے ترجمان خالد موگادیہ نے ہفتے کو بتایا کہ کورونا انفیکشن کے 698 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد 87 ہزار سے متجاوز ہوکر 87172 ہوگئی ہے۔

یہ مسلسل 10 واں دن ہے جب مصر میں نئے معاملوں کی تعداد ایک ہزار سے نیچے رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 19 جون کو مصر میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 1774 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔اس دوران، کورونا سے متاثر 566 مریضوں کومکمل طور پر ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

وزارت کے مطابق ملک میں اب تک 27868 لوگ پوری طرح اس سے انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ مصر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ 14 فروری کو سامنے آیا تھا جبکہ 8 مارچ کو ملک میں اس وبا سے پہلی موت ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد گیارہ لاکھ کے قریب

مصر میں سرکار آہستہ آہستہ مرحلہ وار طریقے سے پابندیاں ہٹاکر کئی طرح کی معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔

مصر میں حکومت نے تین مہینے سے زیادہ وقت سے بند پڑی بین الاقوامی پروازوں کو بھی یکم جولائی سے شروع کردیا ہے۔حکومت نے شرائط اور ضابطوں کے ساتھ ریستوراں، کیفے، تھیئٹر، ہوٹلوں، میوزیم کے علاوہ سیاحت مقامات کو کھولنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ژنہوا۔ این یو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.