ETV Bharat / international

US-led airstrikes in syria: شام میں امریکی قیادت فضائی حملوں میں 600 افراد ہلاک - اکتوبر 2017 میں اسلامک اسٹیٹ گروپ کے ٹھکانوں

برطانیہ میں قائم آبزرویٹری نے کہا کہ امریکی قیادت میں ہونے والے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد بہت زیادہ ہے، کیونکہ 28 اجتماعی قبروں سے 6000 سے زائد لاشیں ملنے کے شواہد ملے ہیں۔

airstrikes in Syria
airstrikes in Syria
author img

By

Published : Jan 12, 2022, 2:27 PM IST

شام کے شمالی صوبے رقہ میں جون اور اکتوبر 2017 میں اسلامک اسٹیٹ (IS) گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے والے امریکی قیادت میں فضائی حملوں (US-led airstrikes in syria) کے دوران 600 افراد مارے گئے۔ یہ معلومات جنگ کی نگرانی کرنے والے افسر نے دی۔

سنہوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (Syrian Observatory for Human Rights) کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی قیادت میں آئی ایس کے سابق دارالحکومت رقہ میں چار ماہ کے دوران 140 خاندانوں کے 600 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ان کی لاشیں اس وقت ملی جب رقہ میں آئی ایس کی شکست کے بعد اجتماعی قبریں کھولی گئیں۔

برطانیہ میں قائم آبزرویٹری نے کہا کہ امریکی قیادت میں ہونے والے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد بہت زیادہ ہے، کیونکہ 28 اجتماعی قبروں سے 6000 سے زائد لاشیں ملنے کے شواہد ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ تر متاثرین 2014 اور 2018 کے درمیان رقہ میں آئی ایس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے والے امریکی قیادت میں فضائی حملوں کے دوران مارے گئے، جب کہ بقیہ 2014 میں رقہ پر قبضے کے بعد آئی ایس کے ہاتھوں مارے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.