ETV Bharat / international

مصر میں کورونا وائرس کے 510 نئے کیسز - 510 new cases of corona

مصر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 510 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 12،229 ہو گئی ہے۔

مصر میں کورونا وائرس کے 510 نئے کیسز
مصر میں کورونا وائرس کے 510 نئے کیسز
author img

By

Published : May 18, 2020, 11:10 AM IST

مصر کی وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ 18 افراد کی ہلاکت سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 630 ہو گئی ہے۔

اس درمیان، کورونا وائرس سے متاثر 222 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق ملک میں اب تک 3172 افراد مکمل طور اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

مجاہد نے كووڈ -19 کے کیسز کا پتہ لگانے اور ضروری طبی دیکھ بھال کے حوالہ سے عالمی ادارہ صحت اور مصر کے درمیان مضبوط تعاون اور رابطوں کا بھی ذکر کیا۔

مصرمیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران روزانہ رات میں نو گھنٹے کے لیے کرفیو لاگو کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد 24 مئی سے چھ دنوں کے لیے کرفیو کی مدت کو بڑھا کر 13 گھنٹے کر دیا جائے گا۔ ملک میں 30 مئی سے دو ہفتے کے لیے کرفیو کی مدت کو کم کرکے 10 گھنٹے کر دیا جائے گا۔

مصر کے وزیر اعظم مصطفی ماڈبولی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'رمضان المبارک کے دوران تمام مالز، دکانوں، ریسٹورنٹ، پبلک پارک اور بیچ کے علاوہ نقل و حمل کے تمام ذرائع پر پابندی جاری رہے گی۔

قابل غور ہے کہ مصر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 14 فروری کو سامنے آیا تھا جبکہ آٹھ مارچ کو ملک میں اس وبا سے پہلی موت ہوئی تھی۔ مصر میں حکومت آہستہ آہستہ مرحلہ وار طریقے سے پابندیوں کو ہٹا کر کئی قسم کی اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.