سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 3،938 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 174،577 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران 2،589 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں اور اب شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 120،471 ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 اموات سے ہلاک شدگان کی تعداد 1474 ہوگئی ہے۔
واضح ہو کہ کووڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا سے ہوئی اموات کے اعداد و شمار کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔