ETV Bharat / international

ترکی میں کورونا کے 37،303 نئے کیسز - ای ٹی وی بھارت اردو

نومبر 2020 کے بعد ایک ہی دن میں پیش آنے والے سب سے زیادہ معاملات ہیں۔

Turkey
Turkey
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 11:15 AM IST

ترکی میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 37،303 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ نومبر 2020 کے بعد یہ ایک ہی دن میں پیش آنے والے سب سے زیادہ معاملات ہیں۔ ترکی وزارت صحت نے بدھ کے روز یہ بیان جاری کیا۔

بیان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 37،303 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ اس عرصے کے دوران کوویڈ 19 سے 155 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس دوران کورونا کے 1376 نئے مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق کورونا کے 2054 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے پیر کے روز کہا تھا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر متعدد صوبوں میں ہر ہفتے کے آخر میں جمعہ کی صبح 9 سے شام 5 بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.