جنوبی ایران میں شدید بارش کے بعد سیلاب کی وجہ سے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ جس کی وجہ سے کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ایران کے ہنگامی امداد کمیشن کے ترجمان مجتبیٰ خالدی کا کہنا ہے کہ 'سیلاب کی تباہ کاریوں سے فارس میں 11، ہرمزگان میں 3، قم میں 3، سیستان بلوچستان میں 2، بو شہرمین ایک اور خوزستان میں ایک شخص ہلاک ہوا۔
ہرمزگان صوبے میں ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے ، جب کہ سیلاب کی وجہ سے 14افراد زخمی بھی ہوئے۔
خالدی نے اس سے قبل 30مارچ کو سیلاب کی وجہ سے 18ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔