ترکی میں 1368 نئے کیسز آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1،49،435 ہو گئی ہے جبکہ اس دوران 44 افراد کے ہلاک ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4140 ہو گئی۔
ترکی کے وزیر صحت فارحتن کوکا نے اتوار کو ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35،369 نمونوں کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئی۔
ملک میں اب تک 16،24،994 كووڈ -19 ٹسٹ ہو چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ اعداد و شمار بڑھ کر 1،09،962 ہو گیا ہے۔ کورونا وائرس کے 914 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو ) میں داخل ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔
غور طلب ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 11 مارچ کو سامنے آیا تھا۔