ہفتہ کے روز ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کی زد میں آنے سے 16 مریض ہلاک ہوئے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 5829 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 1082 افراد اس وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد اس جان لیوا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 222656 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 63842 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جس کے بعد اب تک ملک میں کووڈ 19 کے 5202370 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔