ETV Bharat / international

اسرائیل میں اسلامی دور کے سکے برآمد - اسارئیل میں سونے کے سکے براامد

اسرائیل میں 1100 سال پرانے عباسی دور کے سونے کے سکے ملنے سے محکمہ آثار قدیمہ سے لے کر ہر شخص حیرت زدہ ہے، سکے کو دیکھنے کے لیے دور دراز سے لوگ آرہے ہیں۔

اسلامک دور کے سونے کے سکے برآمد
اسلامک دور کے سونے کے سکے برآمد
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 2:37 AM IST

کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ کھدائی کے دوران کچھ ایسی نایاب چیزیں مل جاتی ہیں کہ ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔ ایسا ہی نظارہ اسرائیل میں دیکھنے کو ملا۔ جہاں کھدائی کے دوران 1100 سال پرانے اسلامک دور کے نایاب سکے ملے ہیں، اس کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔

اسلامک دور کے سونے کے سکے برآمد
اسلامک دور کے سونے کے سکے برآمد

در اصل اسرائیل کے آثار قدیمہ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ انہیں یونے شہر کے پاس کھدائی کے دوران شروعاتی اسلامی دور کے سونے کے سکوں کا خزانہ ملا ہے۔

'ٹائمس آف اسرائیل' کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تقریباً 1100 سال پرانے سکے بتائے گئے ہیں۔ اس میں سونے کے کل ملاکر 425 سکے ہیں۔

اسلامک دور کے سونے کے سکے برآمد
اسلامک دور کے سونے کے سکے برآمد

اسرائیل کے محکمہ آثار قدیمہ لیات نادو جیو اور ایلی حداد نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کھدائی میں 425 سکے ملے ہیں جو پوری طرح سونے سے بنے ہیں، ان میں سے زیادہ تر 1100 سال پہلے عباسی دور کے سکے ہیں۔

اسلامک دور کے سونے کے سکے برآمد
اسلامک دور کے سونے کے سکے برآمد

سکا پانے والے سماجی کارکنان میں سے ایک نوجوان نے بتایا کہ یہ حیرت انگیز لمحہ تھا۔ میں نے زمین میں کھدائی کی تو دیکھا کہ کچھ باریک پتے کی طرح کچھ نظر آرہا ہے۔ جب میں نے پھر سے دیکھا تو مجھے نظر آیا کہ یہ سونے کے سکے ہیں۔ اس نے کہا کہ یہ حقیقت میں حیرت انگیز اور دلچسپ نظارہ تھا۔

اسرائیل کے محکمہ آثار قدیمہ کی ڈائریکٹر نے ایک بیان میں بتایا کہ اندازہ ہوتا ہے کہ کسی شخص نے 1100 سال قبل پہلے سکوں کو زمین میں گاڑ دیا تھا، یہ سکے جہاں سے پائے گئے ہیں اس علاقے میں اس دور میں بازار ہوا کرتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.