ETV Bharat / international

آذربائیجان کے شہر گینجا پر حملہ، 10 افراد ہلاک - آذربائیجان کے شہر گینجا پر میزائل حملہ

آذربائیجان کے شہر گینجا پر میزائل حملہ ہوا ہے، اس حملے میں 10 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ آذربائیجان کے صدر کے دفتر کے افسر حکمت حاجیئیف نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی۔

آذربائیجان کے شہر گینجا پر حملہ، 10 افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 9:30 AM IST

Updated : Oct 17, 2020, 10:34 AM IST

حاجیئیف نے ٹویٹ کیا 'آرمینیا کے میزائل حملوں میں 10 شہری ہلاک اور 40 شہری زخمی ہوئے ہیں۔'

ہنگامی سروس کے اہلکار امدادی اور راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ آرمینیا کی شدت پسندی اور جنگی جرائم جاری ہیں۔'

درحقیقت 27 ستمبر سے آرمینیا اور آذربائیجان کی فوجوں میں نگورنو-کاراباخ علاقے پر قبضے کے سلسلے میں پرتشدد لڑائی جاری ہے۔

حکمت حاجیئیف  ٹویٹ
حکمت حاجیئیف ٹویٹ

اس جدوجہد میں اب تک دونوں طرف سے بہت سے لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس کی ثالثی کے بعد دونوں ممالک 10 اکتوبر کو جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے پر راضی ہوگئے تھے، لیکن لڑائی پھر شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمینیا جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے: آذربائیجان

آذربائیجان نے جزوی طور پر ملک میں مارشل لاء نافذ کیا ہے جبکہ آذربائیجان نے تمام بین الاقوامی پروازوں کے لئے اپنے ہوائی اڈے بند کردیئے ہیں۔ صرف ترکی کو ہی اس سے استثنیٰ حاصل ہے۔ ترکی نے آذربائیجان کو کھلے عام اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Last Updated : Oct 17, 2020, 10:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.