ETV Bharat / international

World Oldest Man Dies: دنیا کے معمر ترین شخص کا انتقال - Saturnino de la Fuente birth place

سرکاری خبر رساں ایجنسی ای ایف ای نے اطلاع دی ہے کہ دنیا کے معمر ترین شخص سیٹرنینو ڈے لا فوئینتے منگل کے روز انتقال کر گئے۔ World oldest Man dies

دنیا کے معمر ترین شخص کا انتقال
دنیا کے معمر ترین شخص کا انتقال
author img

By

Published : Jan 19, 2022, 11:01 AM IST

گنیز ورلڈ ریکارڈز Guinness World Records کے مطابق دنیا کے معمر ترین شخص کے طور پر نامزد کیے گئے سیٹرنینو ڈے لا فوئینتے منگل کے روز 112 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ریکارڈ ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ World's oldest person dies

سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ای ایف ای' نے اطلاع دی ہے کہ سیٹرنینو ڈے لا فوئینتے کا انتقال اسپین کے شمال مغربی شہر لیون میں ہوا۔ Saturnino de la Fuente dies

ایجنسی نے بتایا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ڈے لا فوئینتے کو گزشتہ سال ستمبر میں دنیا کے معمر ترین شخص کے طور پر نامزد کیا تھا اور منگل کو ان کی موت کی تصدیق ہوئی۔

سیٹرنینو ڈے لا فوئینتے کی پیدائش 11 فروری سنہ 1909 کو پوئنتے کاسترو میں ہوئی تھی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوئینتے موچی تھے اور انہوں نے 13 سال کی عمر میں جوتے کے کارخانے میں کام شروع کیا۔ فوئینتے کے خاندان میں ان کی اہلیہ، آٹھ بچے، 14 پوتے اور 22 پرپوتے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق ان کی آخری رسومات بدھ کو ادا کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.