ETV Bharat / international

کورونا وائرس کی ابتدا چمگاڈر سے: ڈبلیو ایچ او - کورونا کی ابتدا چمگاڈر ہے

عالمی ادارہ صحت کی تنظیم ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ تمام دستیاب شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس کی ابتدا چین میں چمگادڑوں سے گزشتہ برس کے اواخر میں ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی ابتدا چمگاڈر سے: ڈبلیو ایچ او

author img

By

Published : Apr 22, 2020, 3:42 PM IST

ڈبلیو ایچ نے صاف کیا کہ اس وائرس کی ابتدا کسی لیبارٹری یا کسی اور جگہوں پر نہیں ہوئی ہے۔

حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے دعوی کیا تھا کہ ان کی حکومت اس بات کا پتہ کرنے کی کوشش کرے گی کہ آیا یہ وائرس چین کے ووہان میں ایک لیب سے پھیلا ہے یا نہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی ترجمان فڈیلہ چائب نے جنیوا میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ' تمام شواہد دستیاب سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس جانوروں کی اصل ہے اور اسے لیب میں یا کہیں اور تیار نہیں کیا گیا، غالب گمان ہے کہ یہ وائرس جانوروں سے پیدا ہوا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں ہوا ہے یہ وائرس انسانوں کی انواع کی رکاوت کے باجوجود انساں میں کیسے منتقل ہوا ہے، لیکن جانوروں اور انسانوں کے درمیان یقینی طور پر کوئی ذریعہ تو ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.