ETV Bharat / international

واٹس ایپ کی نئی پالیسی پر عمل کرنا لازمی

واٹس ایپ کی نئی شرائط نہ ماننے والے یوزرز کے لیے 15 مئی کے بعد پیغامات بھیجنے (سینڈنگ) کا آپشن بند کر دیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی نئی پولیسی
واٹس ایپ کی نئی پولیسی
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 12:16 PM IST

Updated : Feb 21, 2021, 12:31 PM IST

میسنجر ایپ واٹس ایپ نے اپنی نئی شرائط اور پالیسیوں کو قبول کرنے کے لئے 15 مئی کی ڈیڈ لائن طے کی ہے اور جو صارفین ان شرائط کو قبول نہیں کریں گے، وہ اس مدت کے بعد پیغامات نہیں بھیج سکیں گے۔

ٹیک کرنچ نے فیس بک کی ملکیت والی واٹس ایپ کے ای میل کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

واٹس ایپ کی نئی پولیسی
واٹس ایپ کی نئی پولیسی

واٹس ایپ نے رواں ہفتہ کے شروع میں کہا تھا کہ اس سے صارفین کو اپنی پرائیویسی اپ ڈیٹ کا بغور جائزہ لینے اور نئی شرائط پر عمل کرنے کے لئے انکوائری کرنے کی اجازت ہوگی۔
ای میل میں کہا گیا ہے کہ اگر صارف شرائط کو قبول نہیں کرتے ہیں تو وہ کالز اور پیغامات تو حاصل (ریسی) کر سکیں گے، لیکن وہ پیغامات بھیجنے (سینڈ کرنے) اور کال کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے حال ہی میں ایک نئی پالیسی اور شرط کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ اپنی کمپنی فیس بک کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرسکتی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Feb 21, 2021, 12:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.