آئس لینڈ کی وزیراعظم کیٹرین جیکب دوتریس کے آن لائن انٹرویو کے دوران اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد وزیراعظم نے خود کو سنبھالتے ہوئے انٹرویو کو جاری رکھا۔
کیٹرین جیکب دوتریس کے راست انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور دیواریں لرز اٹھیں۔ کچھ دیر کےلیے آئس لینڈ کی وزیراعظم خوفزدہ ہوگئی تاہم انہیں خود کو سنبھالتے ہوئے انٹرویو کو جاری رکھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد وزیراعظم نے دوران انٹرویو کہا کہ ’اے میرے خدا، زلزلہ محسوس ہورہا ہے‘۔ جس کے بعد انہوں نے تھوڑا سنبھلتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بات نہیں، آئس لینڈ ہے اور یہاں ایسا ہوتا ہے‘۔
اس دوران محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز ملک کے جنوب مغربی علاقے ہافنار فجودر میں تھا۔