درخواست مسترد ہونے کے بعد مانا جا رہا ہے کو مالیا کو 28 دن کے اندر اندر بھارت کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ درخواست مسترد ہونے کے بعد وجے مالیا کے پاس برطانیہ میں تقریبا تمام طرح کے قانونی متنادل ختم ہو چکے ہیں۔ اب اسے 28 دن کے اندر بھارت بھیجا جا سکتا ہے۔ برطانیہ کی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کو اس پر آخری فیصلہ کرنا ہے۔ اس سے پہلے برطانیہ کی ہائی کورٹ نے بھی مالیا کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
اس سے پہلے آج ہی مالیا نے ایک بار پھر حکومت سے اپنا قرض لوٹانے اور مقدموں کو بند کرنے کی فریاد ہے۔
وجے مالیا نے کورونا وائرس چیلنج سے ملک کی معیشت کو نکالنے کے لیے نریندر مودی حکومت کے 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئیٹ کرکے ایک بار پھر حکومت سے ان پر قرض سو فیصد بقایا ادائیگی کی پیشکش اور اسے قبول کرنے اور ان کے خلاف تمام معاملے ختم کرنے کی اپیل کی۔