حالانکہ بعدازاں مسٹر مادُر نے خود ٹویٹ کیا،’رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کے مقصد سے میں یہاں پہنچ چکا ہوں۔ ہم دونوں ملکوں کے درمیان گہری دوستی ہے‘۔
قابل ذکر ہے کہ وینزویلا سیاسی بحران سے گزر رہا ہے۔ جنوری میں امریکی حمایت یافتہ جوآن گائیڈو نے ملک میں ہونے والے انتخابات میں شکست کے بعد خود کو عبوری صدر نامز کر لیا تھا۔
ایک طرف جہاں امریکہ اور کئی ممالک نےمسٹر گائیڈو کی صدارت کو تسلیم کر لیا ہے وہیں دوسری طرف روس اور کئی دیگر ممالک مسٹر مادُرو کی حمایت کر رہے ہیں۔
مسٹر مادرو نے حال ہی میں ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیا جس میں روس کے حمایت کرنے پر اس کا شکریہ ادا کیا تھا۔