کوسووا کے ممبران پارلیمنٹ نے وجوسا عثمانی کو اتوار کے روز ملک کا نیا صدر منتخب کیا۔ ان کی مدت پانچ سال ہوگی۔ وجوسا عثمانی ملک کی ساتویں صدر ہیں اور وہ ملک کی دوسری خاتون صدر بھی ہیں۔
ملک کے 120 رکنی پارلیمنٹ کے دو روزہ خصوصی اجلاس میں ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں وجوسا کے حق میں 71 ووٹ پڑے، جبکہ 11 ووٹ نامنظور قرار دیئے گئے۔
اس دوران حزب اختلاف کی دو جماعتوں اور سرب اقلیتی پارٹی نے ووٹ کا بائیکاٹ کیا۔
گذشتہ سال نومبر میں سابق صدر ہاشم تھاکی کے استعفیٰ کے بعد وجوسا نے عارضی طور پر صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔
دی ہیگ کی خصوصی عدالت میں جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے کے بعد تھاکی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
وجوسا کو بائیں بازو سے خود ساختہ تحریک کی حمایت حاصل ہے، جس نے 14 فروری کے ابتدائی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔
پارٹی کے پاس اب صدر، اسپیکر اور وزیر اعظم تین اعلیٰ عہدے ہیں۔