ETV Bharat / international

ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکہ الزابیتھ سے ملاقات کی - صادق خان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے سہ روزہ دورے پر ہیں۔ اپنے اس دورے کا آغاز انہوں نے ملکہ الزابیتھ سے ملاقات کے ساتھ کیا ہے۔

trump
author img

By

Published : Jun 4, 2019, 7:56 AM IST

اس دوران ٹرمپ کی اہلیہ میلانِیا ٹرمپ بھی ان کے ساتھ موجود رہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانِیا ٹرمپ کا بکنگھم پیلیس میں باضابطہ استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد ان کے لیے ایک نجی لنچ کا اہتمام کیا گیا۔

ٹرمپ نے اس دوران ٹویٹ کر کے کہا کہ 'لندن کا دورہ بہت ہی شاندار چل رہا ہے۔'

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ 'پورا شاہی خاندان بہترین ہے اور امریکہ ۔ برطانیہ کے رشتے بہت ہی مضبوط ہیں۔'

دیگر ایک ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ 'دونوں ممالک کے درمیان کاروبار سے متعلق ایک بڑے سمجھوتے کے ہونے کا امکان ہے۔'

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان پر نکتہ چینی کی۔

ٹرمپ اور صادق خان پہلے بھی ایک دوسرے سے الجھ چکے ہیں۔ ایسے میں جب ٹرمپ لندن پہنچے تو دونوں کے درمیان 'ٹویٹر وار' نظر آیا۔

ٹرمپ نے صادق خان کے تعلق سے ٹویٹ کیا کہ 'صادق خان نے لندن کے میئر کے طور پر بہت ہی بے کار کام کیا ہے۔ وہ امریکی صدر کے برطانیہ کے دورے سے اتنا زیادہ پریشان ہیں، جبکہ برطانیہ اور امریکہ کے بہتر تعلقات رہے ہیں۔ انہیں مجھ پر دھیان دینے سے بہتر ہے کہ لندن کے جرائم پر توجہ دینا چاہیے۔'

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

دوسری طرف صادق خان کہہ چکے ہیں کہ 'ٹرمپ کے استقبال میں 'ریڈ کارپیٹ' بچھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

صادق خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کیا جانا چاہیے۔'

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.