مغربی آسٹریلیا کے پرتھ ہلس کے جنگلوں میں 30 مکانات میں آگ لگنے سے جل کر تباہ ہوگئے ہیں۔
سٹی آف سوان کے میئر کیون بیلی نے یہ اطلاع اے بی سی براڈکاسٹر کو دی۔ مسٹر بیلی کے مطابق، سات ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبہ جل کر خاک ہوگیا ہے اور ہزاروں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
کیون بیلی کے میئر نے بتایا کہ 'آگ سے کچھ اہم جائیدادوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہم صرف اعداد و شمار کی تصدیق کے منتظر ہیں۔ لیکن کم از کم 30 سے زیادہ گھروں کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا گیا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: زارا محمد برطانیہ کی مسلم کونسل کی پہلی خاتون سیکریٹری جنرل منتخب
میڈیا رپورٹ کے مطابق، بے قابو جنگل کی آگ سے مزید املاک کو نقصان پہنچنے کا اندازہ ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب مغربی آسٹریلیائی ریاست کے نگراں مارک میک گوون نے پرتھ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ موسم کی صورتحال 'انتہائی غیر مستحکم' ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا میں گرمیوں کے دوران جنگلوں میں آتشزدگی عام بات ہے۔
تاہم، آسٹریلیا کے جنوب مشرقی ساحل پر موسم اس بار ٹھیک رہا ہے جو گذشتہ موسم گرما میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے تباہ ہوا تھا۔