برطانوی حکومت کی طرف سے جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق، یہ تین روزہ کانفرنس 11 جون سے کاربیس گلف کے کنارے واقع ریزارٹ میں منعقد ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جی-7 سربراہی اجلاس سے دنیا کو کورونا وائرس سے نکلنے، خوشحالی لانے اور معیار زندگی بہتر زندگی بنانے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جی۔7 سربراہ کانفرنس: کورونا وائرس اور آب و ہوا کی تبدیلی پر تبادلہ خیال
برطانیہ کے کارن وال میں 11 سے 13 جون تک چلنے والی جی 7 چوٹی کانفرنس میں دنیا کے سات اہم ممالک کے رہنما کورونا وائرس بحران اور آب و ہوا کی تبدیلی سے ابھرنے کے چیلنجوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
جی۔7 میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا، اٹلی، جاپان اور امریکہ کے ساتھ ساتھ یورپی یونین بھی شامل ہے۔
اس دوران آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بھارت کو بھی اس برس مہمان کے طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔